• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے کارکنوں کو محبت بھراسلام بھیجا ہے، مریم نواز

لاہور(خبرایجنسی)شریف خاندان کے افراد نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی ، اس موقع پر نواز شریف نے مہنگائی پر اظہار تشویش کیا جبکہ کارکنوں کو محبت بھراسلام بھی بھیجا۔گزشتہ روزنواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر، بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر سمیت خاندان کے دیگر افراد نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی، گزشتہ روز صرف خاندان کے افراد سے ملاقات مقرر کی گئی تھی۔ شریف خاندان کی آمد پر لیگی کارکن بھی اظہا ریکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود رہے جو قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے کارکنوں کو محبت بھراسلام بھیجا ہے،نواز شریف نے مہنگائی اور عوام کی بڑھتی ہوئی مشکلات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔مریم نواز نے بتایا کہ نواز شریف کا کہنا تھاکہ داتا صاحب کے باہر خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دل بہت دکھی ہے، اللہ پاکستان پر رحم فرمائے۔
تازہ ترین