اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔
نیب نے ملزمان اقبال خان نوری، محمد حنیف، سلیم فیصل اور فاروق عبداللہ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا۔
نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی۔
دورانِ سماعت احتساب عدالت نے اقبال خان نوری، محمد حنیف، سلیم فیصل اور فاروق عبداللہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزمان کوریمانڈ مکمل ہونے پردوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔