وزیردفاع پرویز خٹک نے گزشتہ روزکے رویے پر خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ صاحب غصہ ہمیں بھی آتا ہے، آپ بات کریں گے ہم جواب دیں گے آپ کو سننا پڑےگا، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ ہمارے اسپیکر پر حملہ کریں تو ہم ان کے تحفظ کے لئے کھڑے ہوجائیں، پھر تو جنگ ہوجائےگی۔
پرویز خٹک جوش خطابت میں اسپیکر قومی اسمبلی کو ’’ہمارااسپیکر‘‘کہہ گئے، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔
پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پورے ایوان کے اسپیکر ہیں، پرویز خٹک کے الفاظ حذف کیے جائیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ پورے ایوان کے اسپیکرہیں، ’’ہمارا اسپیکر ‘‘ کے الفاظ کارروائی سے حذف کردیئے۔