ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میں گیسٹروکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے معلوم ہوا ہے کہ افطاری اور سحری کے اوقات کے بعد گزشتہ 4 روز میں نشتر ہسپتال میں 500 سے زائد مریضوں کو داخل کروایا گیا ، شہباز شریف ہسپتال میں 4روز میں 350 سے زائد مریض لائے گئے جبکہ سول ہسپتال میں 100 سے زائد مریضوں کو لایا گیا۔