• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے سامنے بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرنا ہوگا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے‘ دنیا کے سامنے بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرنا ہوگا‘ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ میں پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کو مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ 2018ءکا سال مقبوضہ کشمیر میں شدید بربریت کا سال تھا جس میں پانچ سو سے زیادہ کشمیری شہید ہوئے جبکہ 9426 کشمیری پیلٹ گنز سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جو خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے دنیا کے سامنے اس کا سیاہ چہرہ لانا ہو گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ رواں ماہ مکہ میں اسلامک سمٹ کا انعقاد ہو رہا ہے،اس موقع پر 29 مئی کو وزراءخارجہ کا اجلاس ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی کرونگا۔اس بدلتے ہوئے تناظر میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کو پوری شد و مد کے ساتھ ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے۔
تازہ ترین