وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید احمدکہتے ہیں کہ اسد عمر بہت جلد کابینہ کا حصہ ہوں گے،جہانگیر ترین کام کے آدمی ہیں لیکن وہ ضائع ہو چکے، وہ عدالتی فیصلے پر ایل بی ڈبلیو ہو چکے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوےشیخ رشیداحمدکا کہنا ہے کہ عمران خان کو تباہ شدہ حال میں معیشت ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کل وزیر اعظم عمران خان کو کہا ہے کہ آج کے حالات آصف زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کی وجہ سے ہیں، گینگ آف فور نے اس ملک کو نوچا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چار دفعہ وزیر اعظم بننے والے نواز شریف کو جیل چھوڑنے 400 بندے گئے، ان کا مطالبہ ہے کہ لندن جانا ہے، یہ فرشتوں کے ساتھ بھی ڈیل کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان 15مئی کوسرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، اگر کرایہ بڑھایا تو اکانومی کے کرایوں میں 50 فیصداضافہ ہو گا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ریلوے کے مزدوروں کو ہیلتھ کارڈ مل جائے، سرکلر ریلوے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر 15 روز میں عملدرآمد کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکلر ریلوے پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش ہو گی، حکومتِ سندھ کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا، ریلوے کی نجکاری نہیں کی جا رہی۔