• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں‘


پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات میں توسیع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، بات چیت کل بھی ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چھٹی کے باوجود آئی ایم ایف سے مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں واشنگٹن سے بھی آئی ایم ایف کے حکام کانفرنس کال کے ذریعے شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر مذاکرات آج نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے تو کل بھی جاری رہیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں اب تک مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف،وزارت خزانہ اسٹاف لیول معاہدے کا مسودہ مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ٹیکس وصولی ہدف کم کرنے اور ٹیکس استثنا کےلئے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم افراط زر کے معاملے پر آئی ایم ایف کی شرائط میں نرمی چاہتے ہیں۔

تازہ ترین