• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،شاہد آفریدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سرفراز جتنا اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کریں گے ٹیم کو اس سے فائدہ ہوگا۔ہفتے کو معین خان اکیڈمی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آل راونڈر نےکہا کہ سرفراز جارح مزاج اور مثبت کھلاڑی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کی اچھے انداز میں قیادت کریں گے۔ سرفراز احمد ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے، بڑے ایونٹ میں پلیئرز کو محنت کرنا ہوگی کیوں کہ ون ڈے فارمیٹ میں ٹیم کو ہمیشہ مشکل ہوئی ہے جب کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھی رہی ہے۔

تازہ ترین