• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈی ایس ریلوے ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایسریلوے ملتان امیر محمد داود پوتا نے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین اور ان کی فیملی کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ریلوے انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ،ریلوے ہسپتال ملتان میں فزیوتھراپی کے لئے بنائے گئے نئے وارڈ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ ریلوے ہسپتال میں فزیوتھراپی کا شعبہ قائم ہونے سے فالج،لقوہ اورپٹھوں کے شکار ملازمین کو ریلیف ملے گا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عثمان غنی،ڈاکٹر اعجاز حسین،ڈاکٹرصدف بتول سید،ڈاکٹر ماہ مینر،ڈاکٹر عبدالسمیع، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئرعابدرزاق ، راناشعیب اقبال،اور دیگرڈاکٹرزوسٹاف بھی موجود تھا ۔
تازہ ترین