• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف میں سیکورٹی فورسز کی  کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سعودی سیکورٹی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے ریاست میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے قطیف کے رہائشی اپارٹمنٹ کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں سے ہتھیار پھینکنے کا مطالبہ کیا، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں حملہ آور مارے گئے۔

سعودی حکام کے مطابق آپریشن میں کسی سیکورٹی اہل کار یا شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

تازہ ترین