• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماؤں کے عالمی دن پر سارہ علی خان کاجذباتی پیغام

ماؤں کے عالمی دن پر جہاں ہر کوئی اپنی ماں کو سلام اور مبارک باد پیش کر رہا ہے وہیں بھارتی فلم انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ سارہ علی خان نے بھی اپنی ماں امریتا سنگھ کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے۔

فلم سمبا کی ہروئین سارہ علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام لکھا کہ ’ میری ماں کو ماؤں کے عالمی دن کی مبارک باد، مسلسل میری طاقت بنے رہنے اور حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ ماں۔‘


انہوں نے مزید لکھا کہ ’ آپ ایک اچھی خاتون ہیں، میری خواہش ہے کہ میں آپ کے 10 فیصد جتنی اچھی خاتون بن سکوں۔‘

واضح رہے کہ سارہ علی خان پٹودی خاندان کے نواب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی صاحبزادی ہیں۔ 

تازہ ترین