• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب نے16 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو ہریش اینڈ کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے، یہ کمپنی پارک لین کمپنی کی فرنٹ کمپنی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ حکومت سے واٹر سپلائی کا ٹھیکہ لیا، تاہم سندھ میں واٹر سپلائی منصوبے پر کام نہیں کیا گیا اور اس کمپنی کے اکاؤنٹ سے نوڈیرو ہاؤس پر اخراجات کیے جاتے رہے۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کو گزشتہ ہفتے بھی ہریش اینڈ کمپنی کیس میں طلب کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی اور دیگر مصروفیات کی بناء پر 15 دن کا وقت مانگا تھا۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو آصف زرداری کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے لی گئی ضمانت کی مدت بھی ختم ہو رہی ہے۔

تازہ ترین