• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12مئی 2007کو مشرف اور مارشل لا کے چہرے سے حقیقی نقاب اترا، مریم نواز

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شفاف جمہوریت کیلئے جدوجہد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں کسی آمر یا اسکی آمریت کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔12مئی 2007کو کراچی میں ہونے والی خونریزی کے حوالے سے مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 12مئی 2007کو مشرف اور مارشل لا کے چہرے سے حقیقی نقاب اترا۔ اس روز قربانی دینے والے ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ کسی آمر یا اسکی آمریت کا اس وقت تک ملک میں کوئی مستقبل نہیں جب تک ہم سب اپنے پیارے وطن میں شفاف جمہوریت کیلئے کوشاں رہیں گے۔
تازہ ترین