ملتان(سٹافرپورٹر)ایف آئی اے ملتان نے دبئی سے ملتان پہنچنے والی نجی ائیر لائن سے بلیک لسٹ مسافر گرفتار کرلیا،گزشتہ روز نجی ائیرلائن کی فلائٹ دبئی سے ملتان پہنچی تو اس میں سوار مسافر فدا حسین کو دوران چیکنگ ایمیگریشن حکام نے حراست میں لے لیا،ملزم کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے بتایا گیا ہے جسے سرکل دفتر ایف آئی اے منتقل کردیا گیا ہے۔