اسلام آباد ( آن لائن ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حکومت اور آئی ایم ایف کے معاملات طے پانے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کل تک بڑی باتیں کرتے تھے لیکن آج آئی ایم ایف کے دروازے پر سجدہ زیر ہو گئے ہیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد مسلسل مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف نے بھی عوام کا خون چوسنے کی شرط پر قرضہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔سراج الحق نے آئی ایم ایف کی جانب جانے کو خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 7 سو ارب کے مزید ٹیکس لگانے کا حکم آئی ایم ایف نے دیا ہے۔وزیراعظم کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان کل تک بڑی باتیں کرتے تھے، آج آئی ایم ایف کے دروازے پر سجدہ ریز ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد عوام کو سوائے مہنگائی کے اور کچھ نہیں ملے گا۔