• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا پڈوکون نے اداکاری کہاں سے سیکھی ؟

لاکھوں دلوں میں دھڑکنے والی بھارتی فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ دیپکا پیڈوکون نے ماؤں کے عالمی دن پر انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہوں نے اداکاری میں مہارت کہاں سے حاصل کی ہے ۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماؤں کے عالمی دن پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی والدہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اداکاری میں مہارت کہاں سے حاصل کی ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کو رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور پدماوت جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والی اداکارہ دیپکا پیڈکوون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُن کی والدہ اُجالا پڈوکون ایک فیملی ڈنر کے دوران کچھ ڈانس ٹپس دیتی نظر آ رہی ہیں، اسی دوران وہاں موجود دپیکا پڈوکون سمیت سبھی لوگ خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے ساتھ میں لکھا کہ ’ اب ہمیں پتا چلا کہ میں نے اداکاری میں مہارت کہاں سے حاصل کی۔ میری دوست، میری رہنما، اینکر اور نظم و ضبط کی پابند اور میری رول ماڈل، ماؤں کا عالمی دن مبارک۔‘

تازہ ترین