• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس گلزار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اُٹھالیا

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی غیر ملکی سرکاری دورے پر روانگی کے باعث جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اُٹھالیا۔

آصف سعید کھوسہ کی عدم موجودگی میں جسٹس گلزار احمد قائم مقام چیف جسٹس ہونگے،جسٹس عظمت سعید نے جسٹس گلزار احمد سے قائم مقام عہدے کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگےجہاں وہ ایک ہفتہ قیام کرینگے۔

تازہ ترین