آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 23؍ذوالحجہ 1440ھ 25؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹائون بلاک ٹو الہدٰی مسجد کے نزدیک پولیس موبائل  کے قریب دھماکہ خیز مواد(آئی ای ڈی) کے پھٹنے سے چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے۔

شہید ہونے والے اہلکاروں کے نام ذوالفقار، ایم اسحاق، غلام نبی اور مشتاق شاہ ہے۔ جبکہ زخمیوں میں پولیس وین ڈرائیوررحیم بخش، سعید ولد عرفان، عقیل احمد ولد ملک محمد اسماعیل، احمد سیال ولد عبدلجبار، عبدلجبار ولد عبدالغفار،صابر حسین ولد محمد اسلم بٹ، وارث ولد علی محمدکاکڑ، محمد قاسم ولد حضرت نور کاکڑ، کانسٹیبل مشتاق، قادر ولد گلزار، جمیل ولد محمد طفیل اور نبیل ولد انوشا شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ دھماکا اسوقت ہوا جب تراویح کی نماز ادا کی جارہی تھی۔دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار موقع پر پہنچ گئے اور  امدادی اداروں کے ساتھ ملکر شہید ہونے والوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیااور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔





قومی خبریں سے مزید