راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گلشن آبادمیں سکیورٹی گارڈاتفاقیہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ایس ایچ اوصدربیرونی ناصرجمال شاہ نے بتایاکہ 31سالہ آصف ولدبرکت حسین سکنہ ادھوال چیزسکیورٹی کمپنی کی جانب سے گلشن آبادسٹریٹ نمبر8میں ڈیوٹی کررہاتھاکہ اسی دوران اتفاقیہ طورپراس کی 12 بور رائفل سے فائرہواجواسے پیٹ میں لگاجس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔پولیس کے مطابق قریبی سکول میں لگے کلوزسرکٹ ٹی وی کیمرے کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس میں سیکورٹی گارڈکرسی پربیٹھادکھائی دیتاہے جواچانک بائیں جانب گرتانظرآتاہے ۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعدلاش اس کے والدکے حوالے کردی۔ دریں اثناء تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک پراچہ میں 28سالہ شادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔سب انسپکٹرمحمدرمضان نے بتایاکہ یونس مسجدکے قریب رہائش پذیرصفدرمحمودنے پیرکواپنے والدین کے ہمراہ روزہ افطارکیارات پونے نوبجے کے قریب جب اسکے کمرے میں دیکھاگیاتووہ گلے میں پھنداڈال کرچھت سے لٹک رہاتھا۔