• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رتوڈیرو میں ایچ آئی وی پازیٹو کیسز کی تعداد 438 ہو گئی

سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی پازیٹو کیسزکی تعداد 438 ہو گئی ہے۔

ایچ آئی وی پروگرام سندھ کے سربراہ ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق ان 438 ایچ آئی وی پازیٹو کیسز میں 80 فیصد بچے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رتوڈیرو میں قائم ایچ آئی وی کیمپ میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے۔

ڈاکٹر سکندر میمن نے یہ بھی بتایا کہ ان 10 ہزار میں سے اب تک 438 افراد میں ایچ آئی وی پازیٹو کی تصدیق ہو چکی ہے،جن میں 80 فیصد بچےاور 20 فیصد بڑے شامل ہیں۔

تازہ ترین