• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


2014 کی والٹ ڈزنی پکچرز کی بلاک بسٹر فلم ملیفیسنٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ایکشن،ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم ملیفیسنٹ2 کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

۔جواشم روننگ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014کی فلم کا سیکوئل ہے جبکہ فلم کی کہانی افسانوی کہانیوں پرمبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں انجلینا جولی اور ایلی فیننگایک بار پھر اپنے گزشتہ کرداروں میں دکھائی دینگی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سیکرین،ہیریسن ڈکسن،جونو ٹیمپل اورفرنینڈا ڈینیز اسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جوئے روتھ اور انجلینا جولی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن وایڈونچرسے بھرپور یہ فلم 18اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین