آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے دار الحکومت بیجنگ میں بلاک بسٹر گاڈزیلا سیریزکی نئی ایکشن ڈرامہ فلم"گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز"کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیرے جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔

ہدایتکارمائیکل ڈاؤٹری کی اس فلم میں اداکاربریڈلے وائٹ فورڈ،ملی بوبی براؤن،وارا فرمیگا،کیلی شینڈلر اور چارلس ڈینس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مینامی ایچکاوا اور ٹیاچی یویڈاکی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹر پر مبنی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے آپہنچتی ہے۔

فلم گاڈزیلا؛ کنگ آف دی مونسٹرز31مئی کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں