• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:121سے 399گز کے پلاٹ پر دوسری منزل بنانے کی اجازت

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل افتخار علی قائمخانی کے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق گزشتہ برس اپریل میں ایک سو بیس سے زیادہ اورتین سو ننانوے مربع گز تک کے (کیٹگری ون) پلاٹوں پر کراچی کےدرج ذیل  رہائشی علاقوں میں دوسری منزل تعمیر کرنے پر جو پابندی عائد کی گئی تھی وہ ڈی نوٹی فائیڈ کرتے ہوئے واپس لے لی گئی ہے۔

گلشن اقبال ٹائون ،ون ٹائون اینڈ ٹو۔

گلبرگ ٹائون

جمشید ٹائون، ون اینڈٹو

لیاقت آباد ٹائون

نارتھ ناظم آباد ٹائون

 نوٹی فیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب ذاتی استعمال کے لیے ایسے پلاٹ پر دوسری منزل بنانے کے لیےاضافی فلور چارجز(فیس) کی ادائیگی کے بعدقواعد ضوابط کے مطابق ایسی تعمیرات کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین