کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) تحریک محنت ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 25 روزہ فہم القرآن کلاس یکم رمضان المبارک سے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں جاری ہے ، فاضل علوم شریعہ مدینہ یونیورسٹی سعودی عرب ، اعزازی مشیر وفاقی شرعی عدالت و امیرجماعت اسلامی بلوچستان امیر مولانا عبدالحق ہاشمی روزانہ شام 5 سے ساڑھے چھ بجے تک قرآن کلاس میں ترجمہ و تفسیر قرآن پڑھا رہے ہیں ،عوام سے کلاسوں میں شرکت کی استدعاکی گئی ہے۔