اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کے ٹیکس کنسلٹنٹ محمد جاوید کی ایک روز کیلئے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے، عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے اور ایک شخصی ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے، زرداری کے ٹیکس کنسلٹنٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی، دوران سماعت جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ نیب نے تحقیقات کیلئے محمد جاوید کو کال اپ نوٹس جاری کیا ہے، عدالت کیس کی سماعت ہونے تک ضمانت منظور کرے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کو آصف علی زرداری کیس کیساتھ منسلک کرتے ہیں، زرداری کے مقدمات کی سماعت آج بدھ کو ہو گی۔