• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا گیا

وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع ہوئی ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ مہم مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ثانیہ نشتر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن اور احساس پروگرام کی سربراہ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں وفاقی حکومت نےڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن تعینات کیا تھا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

تازہ ترین