اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نےڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن تعینات کر دیا ہے ، وزیر خزانہ اسد عمر نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اپنی زبردست صلاحیتوں سے بی آئی ایس پی کو جدید ، متحرک اور غیر جانبدار سماجی تحفظ کی تنظیم میں بدل دیں گی اور غریب افراد کا بی آئی ایس پی پر انحصار ختم کر کے ان کو مستقل بنیادوں پر غربت سے نکال سکیں گی ، وزارت خزانہ کے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بی آئی ایس پی بورڈ کی چیئرپرسن تعینات کرنے کی دعوت دی اور ان کی جانب سے دعوت قبول کر نےپر چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔