امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مسلسل نیچے جا رہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔
ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہو گیا۔
ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 146 روپے 25 پیسےپر پہنچ گیا جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 20 پیسے اور قیمت فروخت میں 45 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 143 روپے سے بڑھ کر 143 اعشاریہ 20 روپے اور قیمت فروخت 143 اعشاریہ 50 روپے سے بڑھ کر 143 اعشاریہ 95 روپے ہو گئی تھی۔