• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں‘‘

 چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ’احتساب سب کیلئے‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورعوام کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی اولین ترجیح ہے ۔

نیب چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلیٹی، ڈی جی آپریشن اور سینئر افسران شریک ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور اس کا خاتمہ نیب سمیت تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

نیب مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے اور نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز، انوسٹی گیشنز اور انکوائریز کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ۔

تازہ ترین