آنکھ مار کر راتوں رات اسٹار بننے والی پریاپرکاش نے مسلم ساتھی اداکار سے دوستی کی خبروں پر چپ توڑ دی۔
آنکھ کے اشاروں سے اپنے مداحوں کا دل چرانے والی19 سالہ پریا پرکاش نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیا اور کئی معاملات پر کھل کربات کی۔
انہوں نے ساتھی اداکار روشن عبدالروف کے ساتھ اپنے تعلق پر پہلی بار بات کی اور زیر گردش خبروں کو افواہ قرار دیا اور کہا کہ اس حوالے سے اور کچھ نہیں جو میں کہو۔
پریا پرکاش نے روشن عبدالروف کو اپنا عزیز دوست قرار دیا اور کہا کہ ہم ایک دوسرے سے اچھی باتیں شیئر کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ روشن کے ساتھ مزید فلموں میں کام کرکے مجھے خوشی ہوگی،وہ ایک بہترین اداکار اور ڈانسر ہے۔
انٹرویو کے دوران 19سالہ اداکارہ نے کہا کہ وہ آنکھ اشاروں کی ویڈیو وائرل ہونے سے ملنے والی شہرت کو انجوائے کر رہی ہیں۔
انہوں نے اس دوران اپنی بالی ووڈ فلم لو ہیکرز کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔