• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں، زرداری

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر چلائیں گے۔ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری شہید بی بی کا بیٹا ہے اس کو بھی انگاروں پر چلنا ہے۔

تازہ ترین