• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کل نیب کے سامنے پیش نہیں ہونگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری 17 مئی کو نیب کے سامنے پیش نہیں ہونگےانھوں نے نیب کو خط لکھ دیا ہے جس میں نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے،انھوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کے قانونی مشیروں کی جانب سے نیب کوارسال کیے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ 17 مئی کو نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سترہ مئی کو بلاول بھٹو زرداری کی دیگر اہم مصروفیات ہیں اس لئے وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نیب آئندہ ہفتے میں کوئی تاریخ مقرر کرے تاکہ انکے روبرو پیش ہوسکوں۔
تازہ ترین