• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات تک پاک بھارت تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی گی، بھارتی ہائی کمشنر

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک بھارت میں عام انتخابات کی وجہ سے پاکستان کیساتھ بھارت کے تعلقات کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ تاہم انہوں نے اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مثبت ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شام مقامی ہوٹل کے چیف ایگزیکٹیو عزیز بولانی کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں الیکشن مہم کے دوران ہونے والی شعلہ بیانی انتخابی مہم کے خاتمے کے بعد کم ہوگی تاہم اس میں وقت لگے گا۔ اس وقت سرحد کے دونوں اطراف پارہ چڑھا ہوا ہے۔
تازہ ترین