• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں قیدیوں کے ساتھ ناروا سلو ک کا نوٹس لیاجائے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ ( آئی این پی )جمعیت علمائےاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہا ہےکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں پل چرخی اور بگرام جیل میں قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک اورمظالم کانوٹس لیں کئی عرصے سے قیدیوں کے ساتھ جانوروںجیساسلوک کیا جارہا ہے، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، انہوں نے کہا کہ بہت سے قیدیوں کی سزا کی مدت پوری ہوچکی ہے مگر ابھی تک ان کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور نہ ہی انھیں عدالتوں تک رسائی دی جاتی ہے، انہوں نے کہا پل چرخی اور بگرام میں قیدیوں کے ساتھ نافذ قوانین کے تحت برتاؤ کیا جائے اور ان کے انسانی حقوق اور انسانی اقدار کی قدر کی جائے، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد ادارے امریکہ کی لونڈی کا کرداراداکررہے ہیں یورپ میں کتے کے مرنے پر موم بتیاں جلائے جاتے ہیں لیکن افغانستان کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ ہونے والی درندگی اور وحشت انسانی حقوق کے ان اداروں کو نظر نہیں آتی۔ 
تازہ ترین