• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزار گنجی : منی پٹرول پمپ میں آگ لگ گئی،3 افرادزخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ہزار گنجی میں منی پٹرول پمپ کے تہہ خانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑکنے سے تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق ہزار گنجی میں واقع منی پٹرول پمپ کے تہہ خانےمیں شارٹ سرکٹ کے باعث بدھ کی شام کو آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد محمد جان ٗ محمد ادریس اور رحیم اللہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا آگ کے باعث دھماکے سے علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ۔
تازہ ترین