سابق صدر آصف علی زرداری قومی احتساب بیورو (نیب) کے اسلام آباد آفس میں پیش ہو گئے۔
نیب نے انہیں ہریش اینڈ کمپنی کیس میں طلب کیا ہے، ان پر ہریش اینڈ کمپنی کے اکاؤنٹ سے نوڈیرو ہاؤس پر اخراجات کا الزام ہے ۔
سابق صدر سے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ہریش اینڈ کمپنی کیس کے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔
سابق صدر زرداری کو زبانی سوالات کے ساتھ تحریری سوالنامہ بھی دیا جائے گا۔
آصف زرداری نے گرفتاری سے بچنے کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ سے 30 مئی تک کی حفاظتی ضمانت لی ہے۔
سابق صدر پارک لین کمپنی میں شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔