• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 مئی تک توسیع

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے خواجہ بردارن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔

دورانِ سماعت ملزم خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ خواجہ سعد رفیق کو اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث پیش نہ کیا جا سکا، خواجہ سعد رفیق کی جانب سے حاضری سے معافی کی درخواست پیش کی گئی۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ دوسرے صاحب کو کیوں پیش نہیں کیا گیا؟

تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ خواجہ سعد رفیق اسمبلی اجلاس کے لیے اسلام آباد میں ہیں۔

عدالت نےتفتیشی افسر سےسوال کیا کہ ریفرنس کی کیا رپورٹ ہے؟

جس پرتفتیشی افسرنے جواب دیا کہ ریفرنس چیئرمین نیب کو منظوری کیلئے ارسال کر دیا ہے۔

احتساب عدالت نے جلد فائنل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے خواجہ بردارن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔

تازہ ترین