• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے نکلنے کا حق حاصل ہے، روس

ماسکو (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے خارج ہونے کا حق حاصل ہے۔ اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر یورپی ممالک کی طرف سے عمل نہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے نکلنے کا پورا حق حاصل ہے۔روسی وزیر خارجہ نے چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا، جبکہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ہی خارج ہوگیا۔سرگئی لاروف نے کہا کہ ایران کا اقدام مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر معاہدے سے کوئی ایک فریق خارج ہوجائے تو دوسرا فریق بھی معاہدے سے خارج ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین