• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا قانون منظور

ویانا(این این آئی)آسٹریا میں پرائمری اسکولوں کی بچیاں اب حجاب استعمال نہیں کر سکیں گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ پارلیمان کے منظور کردہ ایک نئے قانون کے مطابق پرائمری اسکولوں میں ایسے تمام مذہبی اور نظریاتی لباس پہننے پر پابندی ہو گی، جن سے سر مکمل یا جزوی طور پر ڈھانپا جاتا ہے۔ حکومت نے واضح کیا کہ یہودیوں کے کپہ کو اس سلسلے میں استثنیٰ حاصل ہو گا۔ پارلیمان میں ہونے والی ووٹنگ میں حکمران قدامت پسند جماعت او وی پی اور عوامیت پسندوں نے اس قانون کے حق میں جبکہ حزب اختلاف نے مخالفت میں ووٹ دیے۔ ماہرین کے مطابق اس قانون کے خلاف ملکی آئینی عدالت سے رجوع ضرور کیا جائے گا۔
تازہ ترین