• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی گج ڈیم کیس، سندھ حکومت بتا دے پانی چاہئے یا نہیں ،سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ/نیوز ایجنسیز)عدالت عظمی نےنئی گج ڈیم کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف سیکرٹری سندھ کو 23مئی کو ذاتی طور پر طلب کر لیا ہے، دوران سماعت عدالت کو حکومت سندھ کی جانب سے بتایا گیا کہ نئی گج ڈیم ضلع دادو میں بنایا جائے گا جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ چیف سیکرٹری عدالت میں آکر بیان دے دیں کہ دادو کی زمین سیراب کرنے اور عوام کو پانی کی ضرورت نہیں،جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈیم کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین