• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ ، ریٹائرڈ فوجی افسران کی ٹی وی شوز میں بطور دفاعی تجزیہ نگار مشروط شرکت کیخلاف درخواست پر فریقین سے تحریری جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریٹائرڈ فوجی افسران کی ٹی وی شوز میں بطور دفاعی تجزیہ نگار مشروط شرکت کے خلاف درخواست پر فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ کرنل (ر) انعام الرحیم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ریٹائرڈ فوجی افسران کی ٹی وی شوز میں شرکت پر پابندی آرٹیکل 19 کے خلاف ہے۔ آئین کا آرٹیکل 19 ریاست پاکستان کے تمام شہریوں کو آزادی رائے کا یکساں حق دیتا ہے۔
تازہ ترین