• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کا جعلی اکاؤنٹس کیس سے کوئی تعلق نہیں‘فاروق نائیک

اسلام آباد(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں‘مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاہے کہ آصف زرداری کا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے کوئی تعلق نہیں‘الزام لگاکرکسی کو بدنام کرنا آسان ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے‘ تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہونگے‘ میں سمجھتا ہوں آصف زرداری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘بلاول بیگناہ ہیں‘انہیں غلط نوٹسز دیئے جارہے ہیں‘انشاءاللہ ہم تمام الزامات سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ جمعرات کو آصف زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا آج کے کیس میں آصف زرداری کو ملزم نہیں بنایا گیا، اسکے باوجود سابق صدر کو آج طلب کیا گیا تھا‘مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق فاروق نائیک کا کہناتھاکہ بحریہ ٹاؤن ساتھ ایک کنسٹرکشن ایگریمنٹ ہوا ہے کہ بحریہ اس کو construct کرے گا اور جو منافع ہوگا وہ شیئر کیا جائے گا اور جو پلاٹ کی قیمت ہے وہ بھی بحریہ دے گی، یہ ایک سول ایگریمنٹ ہے‘اس میں اختیارات کا ناجائز استعمال ہوانہ قومی خزانے کو کوئی نقصان پہنچا‘یہ ایک معاہدہ ہے جودوکمپنیوں کے درمیان ہے جس کے بار ے میں یہ کال اپ نوٹس جاری کیا گیا، جہاں تک زرداری گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کا تعلق ہے زرداری صاحب صرف شیئر ہولڈر ہیں وہ اس کے ڈائریکٹر بھی نہیں ہیں‘وہ پہلے ڈائریکٹر تھے جب وہ ستمبر 2008ءمیں صدر مملکت بنے تووہ ڈائریکٹر بھی نہیں رہے تھے، پہلی بات تو کہ وہ ڈائریکٹر نہیں اور ان کاکمپنی کے روزمرہ امورمیں حصہ نہیں تھا، 2011ء کا یہ معاہدہ ہے، اس وقت یہ صدرمملکت تھے ‘یہ ایک سول معاہدہ ہے جو نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا‘اس کے باوجود آج ان کو بلایا گیا اور وہ حاضر ہوئے۔
تازہ ترین