• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیو فری ، سیوریج پولیو سیمپل بھی نیگیٹو آگئے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کے سیوریج پولیو سیمپل ایک سال بعد نیگیٹیو آگئےہیں۔یہ سیمپل صفدرآباد اور ڈھوک دلال سے لئے گے تھے۔جبکہ لاہور اور کراچی کے سیمپل میں وائلڈپولیو ٹائپ ون پایا گیا ہے۔سکھر ،کراچی،بہاولپور،لاہور، راولپنڈی،سرگودہا اور ملتان وغیرہ کے سیوریج سیمپل لیے گئے تھے۔تمام جگہوں پر پایا جانے والا وائرس ایس ایل تھری اور ایس ایل ون افغانستان میں پائے جانے والے وائرس سے ملتا ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ضلع گزشتہ کئی برسوں سے پولیو فری ہے۔لیکن راولپنڈی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا جارہا ہے۔جو وائرس سیوریج میں پایا جاتا ہے اس کا وراثتی تعلق کے پی کے اور افغانستان میں پائے جانے وائرس سے ملتاہے،جس کے باعث راولپنڈی رسک پر رہتا ہے،جس کی بڑی وجہ آبادی کی آمدورفت ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری طور پرتما م تر اقدا ما ت کے با و جو د بعض لو گ اپنے بچو ں کو قطر ے پلا نے سے کترا ر ہے ہیں جس کے باعث پاکستان اس موزی مرض کےمکمل خاتمے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ دنیا میں صرف دو، تین ملک ہی ایسے باقی رہ گئے ہیں جہاں پولیو کے کیسز اب تک رپورٹ ہو رہے ہیں ان میں بھی پاکستان سرفہرست ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نےراولپنڈی میں پولیو کا ماحولیاتی سیمپل منفی ہونے پر محکمہ صحت اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔
تازہ ترین