کوئٹہ(ایجنسیاں)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں، معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے، بارشوں کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی شاہراہیں بند ہو گئیں۔ کوئٹہ میں دیوار اور چھت گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، موسیٰ خیل کی لوڑی تنگ ندی کے سیلابی پانی میں نوجوان بہہ گیا جس کی لاش برآمد کرلی گئی۔