• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،کم تولنے والوں اورگراں فروشوں کیخلاف کارروائی،گرفتاریاں اور جرمانے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے سٹی اور صدر ڈویژن میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےمعتدد قصاب ، دودھ فروش ، سبزی فروش اور نانبائیوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثانیہ صافی،اسسٹنٹ کمشنر صدر ببرک خان ،اسسٹنٹ کمشنر( انڈر ٹریننگ) کیپٹن(ر) محمد عارف ، بلال احمد ، اسپیشل پرائس مجسٹریٹس بہادر خان ، سمیع اللہ ، حبیب اللہ اور محمد حنیف کی سربراہی میں ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں سٹی اور صدر میں گرانفروشی کرنے ،کم تولنے ، پرائس لسٹ نمایاں آویزاں نہ کرنے منعقدہ پرائس کنٹرول کمیٹی میں متفقہ طور پر طے ہونے والی قیمتوں سے زائد وصولی کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری کرنےکے الزام میں قصاب ، دودھ فروش ، سبزی فروش اور نانبائیوں کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر انیس لاکھ انتالیس ہزار اور چھ سو روپے وصول کیے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) طاہرظفر عباسی نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران گران فروشی ، ملاوٹ اور کم تولنے والوں کے خلاف مہم جاری ہے پرائس کنٹرول کمیٹی میں اشیاء خوردنوش کی متفقہ طور پر طے ہونے والی قیمتوں اور اس کے بعد جاری ہونے والی پرائس کنٹرول لسٹ جاری ہونے کے بعد بھی جو خلاف ورزی کر ے گا اس کے خلاف چیکنگ مہم کے دوران سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار اوربھاری جرمانے کئے جائیں گے ۔  
تازہ ترین