• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے ٹریک سے تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ جاری

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے سلسلے میں ٹریک سے تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔

حکام کے مطابق تجاوزات ہٹانے کا کام نیپا ریلوے اسٹیشن سے گیلانی اسٹیشن تک کیا جا رہا ہے، تجاوزات آپریشن میں محکمہ ریلوے سمیت پولیس کی بھاری اور ضلعی انظامیہ کے اہلکار بھی موجود ہیں۔

ادھر کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کے ایم سی اینٹی اینکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ نے کینٹ اسٹیشن کے اطراف تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اور غیر قانونی بس اڈے، دفاتر، ہوٹل اور دیگر تجاوزات گرا دیں۔

تجاوزات کے خلاف اس کارروائی میں پولیس اور رینجرز کی نفری نے بھی حصہ لیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں سرکلر ریلوے کو بحال کرنے کا حکم دیاہے جس کے تحت سرکلر ریلوے ٹریک پر سے تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین