• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران  خان کے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ کراچی کے قریب گہرے سمندر میں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر نہیں مل سکے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ندیم بابر نے کہا کہ کیکڑا ون کے مقام پر ساڑھے 5ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی جی پیٹرولیم کنسیشنز کے آفس کو آگاہ کردیا گیا جبکہ کیکڑا ون میں ڈرلنگ کاکام ترک کردیا ہے۔

ندیم بابر نے مزید کہا کہ کیکڑا ون کے مقام پر اٹلی کی کمپنی ای این آئی کی قیادت میں جوائنٹ وینچرنےڈرلنگ کی۔

وزیراعظم کے مشیر پٹرولیم نے یہ بھی کہا کہ ڈرلنگ کے عمل میں امریکی کمپنی ایگزون موبل کےساتھ او جی ڈی سی اور پی پی ایل شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرلنگ کے منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 100 ملین ڈالر سے زیادہ کا رہا۔

تازہ ترین