خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) اوباوڑو شہر سے مبینہ اغوا کی جانے والی خاتون فاطمہ بتول کورائی کو وومین پولیس دادو نے بازیاب کر کے فورتھ ایڈیشنل سیشن جج دادو کی عدالت میں پیش کیا۔ خاتون نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسے اغوا نہیں کیا گیا۔ عدالت نے بیان کے بعد خاتون کو شوہر کے حوالے کردیا، جبکہ مخالف وکیل کی جانب سے خاتون کی کم عمر کے اعتراض پر اسے میڈیکل چیک اپ اور عمر کی تصدیق کے لئے ضلعی سول اسپتال روانہ کیا گیا۔