اسلام آباد(آئی این پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے سرگودھا ہائی کورٹ بینچ کی تشکیل دینے کا ترمیمی بل منظور کرلیا ہے اس کے علاوہ فیصل آباد‘ گجرانوالہ‘ ڈی جی خان‘ منگورہ‘ مہمند‘ شمالی وزیرستان‘ خزدار‘ لورا لائی اور لاڑکانہ میں بھی ہائیکورٹ بینچ تشکیل دیئے جائینگے جبکہ ججز کی تعداد بڑھانے کی بھی سفارش کی گئی ہے اس کا مقصد دور دراز کے علاقے کو لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے چیئرمین قائمہ کمیٹی نے آئین کے آرٹیکل 198 میں ترمیم کے حوالہ سے آئینی ترمیمی بل 2019ءکے اغراض و مقاصد کمیٹی کے سامنے پیش کئے جنہیں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔