• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا ایکٹ، پولیس بااختیار،ہر آئینی ادارے کے سامنے جوابدہ ہوگی، مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون واینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کا منظور کردہ بل پولیس کو بااختیار اور مضبوط سے مضبوط بناتا ہے، پولیس اب ہر آئینی اداروں کے سامنے جوابدہ ہوگی ، بل میں اپوزیشن کی 80؍ فیصد تجاویز کو شامل کیا گیا ہے صرف 20؍ فیصد مسترد کی گئی ہے،آج سلیکٹ کمیٹی نے رپورٹ کی منظوری دی جسکے بعد بل ایوان میں پیش کیا گیاجسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔ایک بیان میں بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہا ہے کہ ایوان نے اس بل کی متفقہ طور پر منظور ی دیدی ہے۔ ایم کیوایم پاکستان ، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے دوست اس بل کے حوالے سے عوام پر غلط تاثر ظاہر کررہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹٹنگز پولیس اور وزیراعلی کی مشاورت سے ہوگی۔بیرسٹر مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تجویز ہے کہ آئی جی کے عہدے کی تقرری کے لئے تین نام وزیراعلیٰ کوارسال کئے جائیں۔انہوں نے کہا ہے اس بل کی منظوری سے پولیس کا تشخص بحال ہوگا۔ بیرسٹر مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آئی جی کی حیثیت کو مزید بااختیار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص عدالت جانا چاہتا ہے بے شک جائے قانون میں جس جگہ لفظ حکومت لفظ تھا اسے ہٹا کر وزیراعلیٰ کردیا گیا ہے ، کیونکہ روزانہ ہر معاملے پر کا بینہ کا اجلاس طلب نہیں کیا جا سکتا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے تحت پولیس کو جوابدہ بنانے کے لئے پبلک سیفٹی کمیشن بنائے جائینگی یہ اچھا بل ہے اپوزیشن اس بل پر سیاست نہ کرے۔
تازہ ترین